بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || آزادی اظہار کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے پیر کی شام کہا کہ صہیونی ریاست کو ناصر اسپتال میں صحافیوں کی موجودگی کا علم تھا جہاں اس نے بمباری کرکے چار صحافیوں کو قتل کر دیا۔
ایسے حال میں جبکہ اقوام متحدہ نے غزہ جنگ کے آغاز کے دو سالوں میں اپنی ذمہ داریوں کو ان ہی طاقتور ممالک کی مرضی پر قربان کر دیا اور صہیونی ریاست پر خالی اور بیکار تنقید کے سوا کچھ بھی نہیں کیا، اب وہ اپنی ذمہ داری ـ انتہائی مفلسانہ انداز میں، بے بسی کی انتہاؤں پر، ان ممالک سے نیکی کی توقع کر رہا ہے جو خود اسرائیلی جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے آزادیِ فکر و اظہار آئرین زبیدہ خان، نے پیر کی شام کہا: "عالمی برادری اور طاقتور حکومتیں صحافیوں پر حملوں کو روکنے کے لئے اسرائیل پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہی ہیں۔"
خان نے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں وضاحت کی: "غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے اور اس پٹی میں صحافیوں کی موجودگی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مترادف ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "اسرائیل ناصر ہسپتال میں صحافیوں کی موجودگی سے پوری طرح باخبر تھا، اس کے باوجود اس نے ان پر میزائل داغے اور انہیں قتل کر دیا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ